4. کیا اِس لِئے کہ تُجھے اُس کا خَوف ہے وہ تُجھے جِھڑکتااور تُجھے عدالت میں لاتا ہے؟
5. کیا تیری شرارت بڑی نہیں؟کیا تیری بدکارِیوں کی کوئی حدہے؟
6. کیونکہ تُو نے اپنے بھائی کی چِیزیں بے سبب رہن رکھِّیںاور ننگوں کا لِباس اُتار لِیا۔
7. تُو نے تھکے ماندوں کو پانی نہ پِلایااور بُھوکوں سے روٹی کو روک رکھّا۔
8. لیکن زبردست آدمی زمِین کا مالِک بنااور عِزّت دار آدمی اُس میں بسا۔
9. تُو نے بیواؤں کو خالی چلتا کِیااور یتِیموں کے بازُو توڑے گئے۔