ایُّوب 22:1-8 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. تب الِیفز تیمانی نے جواب دِیا:-

2. کیا کوئی اِنسان خُدا کے کام آ سکتا ہے؟یقِیناً عقل مند اپنے ہی کام کا ہے۔

3. کیا تیرے صادِق ہونے سے قادرِ مُطلِق کو کوئیخُوشی ہے؟یا اِس بات سے کہ تُو اپنی راہوں کو کامِل کرتا ہے اُسےکُچھ فائِدہ ہے؟

4. کیا اِس لِئے کہ تُجھے اُس کا خَوف ہے وہ تُجھے جِھڑکتااور تُجھے عدالت میں لاتا ہے؟

5. کیا تیری شرارت بڑی نہیں؟کیا تیری بدکارِیوں کی کوئی حدہے؟

6. کیونکہ تُو نے اپنے بھائی کی چِیزیں بے سبب رہن رکھِّیںاور ننگوں کا لِباس اُتار لِیا۔

7. تُو نے تھکے ماندوں کو پانی نہ پِلایااور بُھوکوں سے روٹی کو روک رکھّا۔

8. لیکن زبردست آدمی زمِین کا مالِک بنااور عِزّت دار آدمی اُس میں بسا۔

ایُّوب 22