ایُّوب 21:24-34 Urdu Bible Revised Version (URD)

24. اُس کی دوہنِیاں دُودھ سے بھری ہیںاور اُس کی ہڈِّیوں کا گُودا تر ہے۔

25. اور کوئی اپنے جی میں کُڑھ کُڑھ کر مَرتا ہےاور کبھی سُکھ نہیں پاتا۔

26. وہ دونوں مِٹّی میں یکساں پڑ جاتے ہیںاور کِیڑے اُنہیں ڈھانک لیتے ہیں۔

27. دیکھو! مَیں تُمہارے خیالوں کو جانتا ہُوںاور اُن منصُوبوں کو بھی جو تُم بے اِنصافی سے میرےخِلاف باندھتے ہو

28. کیونکہ تُم کہتے ہو کہ امِیرکا گھر کہاں رہا ؟اور وہ خَیمہ کہاں ہے جِس میں شرِیر بستے تھے؟

29. کیا تُم نے راستہ چلنے والوں سے کبھی نہیں پُوچھا؟اور اُن کے آثار نہیں پہچانتے؟

30. کہ شرِیر آفت کے دِن کے لِئے رکھّا جاتا ہےاور غضب کے دِن تک پُہنچایا جاتا ہے؟

31. کَون اُس کی راہ کو اُس کے مُنہ پر بیان کرے گا؟اور اُس کے کِئے کا بدلہ کَون اُسے دے گا؟

32. تَو بھی وہ گور میں پُہنچایا جائے گااور اُس کی قبر پر پہرا دِیا جائے گا۔

33. وادی کے ڈھیلے اُسے مرغُوب ہیںاور سب لوگ اُس کے پِیچھے چلے جائیں گے۔جَیسے اُس سے پہلے بے شُمار لوگ گئے۔

34. سو تُم کیوں مُجھے عبث تسلّی دیتے ہوجِس حال کہ تُمہاری باتوں میں جُھوٹ ہی جُھوٹ ہے؟

ایُّوب 21