ایُّوب 19:1-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. تب ایُّوب نے جواب دِیا:-

2. تُم کب تک میری جان کھاتے رہو گےاور باتوں سے مُجھے چُور چُور کروگے؟

3. اب دس بار تُم نے مُجھے ملامت ہی کی۔تُمہیں شرم نہیں آتی کہ تُم میرے ساتھ سختی سے پیش آتے ہو۔

4. اور مانا کہ مُجھ سے خطا ہُوئی۔میری خطا میری ہی ہے۔

5. اگر تُم میرے مُقابلہ میں اپنی بڑائی کرتے ہواور میرے ننگ کو میرے خِلاف پیش کرتے ہو

6. تو جان لو کہ خُدا نے مُجھے پست کِیااور اپنے جال سے مُجھے گھیر لِیا ہے۔

7. دیکھو! مَیں ظُلم ظُلم پُکارتا ہُوں پر میری سُنینہیں جاتی۔مَیں مدد کے لِئے دُہائی دیتا ہُوں پر اِنصاف نہیں ہو تا ۔

8. اُس نے میرا راستہ اَیسا مسدُود کر دِیا ہے کہ مَیںگُذر نہیں سکتا۔اُس نے میری راہوں پر تارِیکی کو بِٹھا دِیا ہے۔

9. اُس نے میری حشمت مُجھ سے چِھین لیاور میرے سر پر سے تاج اُتار لِیا۔

ایُّوب 19