ایُّوب 18:13-17 Urdu Bible Revised Version (URD)

13. وہ اُس کے جِسم کے اعضا کو کھا جائے گیبلکہ مَوت کا پہلوٹھا اُس کے اعضا کو چٹ کر جائے گا۔

14. وہ اپنے ڈیرے سے جِس پر اُس کا بھروسا ہےاُکھاڑ دِیاجائے گااور دہشت کے بادشاہ کے پاس پُہنچایا جائے گا۔

15. وہ جو اُس کا نہیں اُس کے ڈیرے میں بسے گا۔اُس کے مکان پر گندھک چِھترائی جائے گی۔

16. نِیچے اُس کی جڑیں سُکھائی جائیں گیاور اُوپر اُس کی ڈالی کاٹی جائے گی۔

17. اُس کی یادگار زمِین پر سے مِٹ جائے گیاور کُوچوں میں اُس کا نام نہ ہو گا۔

ایُّوب 18