1. میری جان تباہ ہو گئی ۔ میرے دِن ہو چُکے۔قبر میرے لِئے تیّار ہے۔
2. یقِیناً ہنسی اُڑانے والے میرے ساتھ ساتھ ہیںاور میری آنکھ اُن کی چھیڑ چھاڑ پر لگی رہتی ہے۔
3. ضمانت دے ۔ اپنے اور میرے بِیچ میں تُو ہی ضامِن ہو۔کَون ہے جو میرے ہاتھ پر ہاتھ مارے؟
4. کیونکہ تُو نے اِن کے دِل کو سمجھ سے روکا ہےاِس لِئے تُو اِن کو سرفراز نہ کرے گا۔
5. جو لُوٹ کی خاطِر اپنے دوستوں کو مُلزِم ٹھہراتا ہےاُس کے بچّوں کی آنکھیں بھی جاتی رہیں گی۔