ایُّوب 15:1-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. تب الِیفز تیمانی نے جواب دِیا:-

2. کیا عقل مند کو چاہئے کہ لغو باتیں جوڑ کر جواب دےاور مشرِقی ہوا سے اپنا پیٹ بھرے؟

3. کیا وہ بے فائِدہ بکواس سے بحث کرےیا اَیسی تقرِیروں سے جو بے سُودہیں؟

4. بلکہ تُو خَوف کو برطرف کرکےخُدا کے حضُور عِبادت کو زائِل کرتا ہے۔

5. کیونکہ تیرا گُناہ تیرے مُنہ کو سِکھاتا ہےاور تُو عَیّاروں کی زُبان اِختیار کرتا ہے۔

6. تیرا ہی مُنہ تُجھے مُلزِم ٹھہراتا ہے نہ کہ مَیںبلکہ تیرے ہی ہونٹ تیرے خِلاف گواہی دیتے ہیں۔

ایُّوب 15