1. اِنسان جو عَورت سے پَیدا ہوتا ہے۔تھوڑے دِنوں کا ہے اور دُکھ سے بھرا ہے۔
2. وہ پُھول کی طرح نِکلتا اور کاٹ ڈالا جاتا ہے۔وہ سایہ کی طرح اُڑ جاتا ہے اور ٹھہرتا نہیں۔
3. سو کیا تُو اَیسے پر اپنی آنکھیں کھولتا ہےاور مُجھے اپنے ساتھ عدالت میں گھسِیٹتا ہے؟
4. ناپاک چِیز میں سے پاک چِیز کَون نِکال سکتاہے؟ کوئی نہیں۔