اِفسِیوں 5:7-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. پس اُن کے کاموں میں شرِیک نہ ہو۔

8. کیونکہ تُم پہلے تارِیکی تھے مگر اب خُداوند میں نُور ہو ۔ پس نُور کے فرزندوں کی طرح چلو۔

9. (اِس لِئے کہ نُور کا پَھل ہر طرح کی نیکی اور راست بازی اور سچّائی ہے)۔

10. اور تجربہ سے معلُوم کرتے رہو کہ خُداوند کو کیا پسند ہے۔

11. اور تارِیکی کے بے پَھل کاموں میں شرِیک نہ ہو بلکہ اُن پر ملامت ہی کِیا کرو۔

12. کیونکہ اُن کے پوشِیدہ کاموں کا ذِکر بھی کرنا شرم کی بات ہے۔

اِفسِیوں 5