18. اور تُمہارے دِل کی آنکھیں رَوشن ہو جائیں تاکہ تُم کو معلُوم ہو کہ اُس کے بُلانے سے کَیسی کُچھ اُمّید ہے اور اُس کی مِیراث کے جلال کی دَولت مُقدّسوں میں کَیسی کُچھ ہے۔
19. اور ہم اِیمان لانے والوں کے لِئے اُس کی بڑی قُدرت کیا ہی بے حد ہے ۔ اُس کی بڑی قُوّت کی تاثِیر کے مُوافِق۔
20. جو اُس نے مسِیح میں کی جب اُسے مُردوں میں سے جِلا کر اپنی د ہنی طرف آسمانی مقاموں پر بِٹھایا۔