44. تب مُوسیٰ اور نُون کے بیٹے ہوسیعَ نے آ کر اِس گِیت کی سب باتیں لوگوں کو کہہ سُنائِیں۔
45. اور جب مُوسیٰ یہ سب باتیں سب اِسرائیلِیوں کو سُنا چُکا۔
46. تو اُس نے اُن سے کہا کہ جو باتیں مَیں نے تُم سے آج کے دِن بیان کی ہیں اُن سب سے تُم دِل لگانا اور اپنے لڑکوں کو حُکم دینا کہ وہ اِحتیاط رکھ کر اِس شرِیعت کی سب باتوں پر عمل کریں۔
47. کیونکہ یہ تُمہارے لِئے کوئی بے سُود بات نہیں بلکہ یہ تُمہاری زِندگانی ہے اور اِسی سے اُس مُلک میں جہاں تُم یَردن پار جا رہے ہو کہ اُس پر قبضہ کرو تُمہاری عُمردراز ہو گی۔