اِستِثنا 32:28-38 Urdu Bible Revised Version (URD)

28. وہ ایک اَیسی قَوم ہیں جو مصلحت سے خالی ہواُن میں کُچھ سمجھ نہیں

29. کاش وہ عقل مند ہوتے کہ اِس کو سمجھتےاَور اپنی عاقبت پر غَورکرتے!

30. کیونکر ایک آدمی ہزار کا پِیچھاکرتااور دو آدمی دس ہزار کو بھگا دیتےاگر اُن کی چٹان ہی اُن کو بیچ نہ دیتیاور خُداوند ہی اُن کو حَوالہ نہ کردیتا؟

31. کیونکہ اُن کی چٹان اَیسی نہیں جَیسی ہماری چٹانہے۔خواہ ہمارے دُشمن ہی کیوں نہ مُنصِف ہوں۔

32. کیونکہ اُن کی تاک سدُو م کی تاکوں میں سےاور عمُورہ کے کھیتوں کی ہے۔اُن کے انگُور ہلاہل کے بنے ہُوئے ہیںاور اُن کے گُچھّےکڑوے ہیں۔

33. اُن کی مَے اژدہاؤں کا بِساور کالے ناگوں کا زہر ِقاتِل ہے

34. کیا یہ میرے خزانوں میںسر بہ مُہر ہو کر بھرا نہیں پڑا ہے؟

35. اُس وقت جب اُن کے پاؤں پِھسلیںتو اِنتِقام لینا اور بدلہ دینا میرا کام ہوگاکیونکہ اُن کی آفت کا دِن نزدِیک ہےاور جو حادِثے اُن پر گُذرنے والے ہیں وہ جلد آئیں گے

36. کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں کا اِنصاف کرے گااور اپنے بندوں پر ترس کھائے گاجب وہ دیکھے گا کہ اُن کی قُوّت جاتی رہیاور کوئی بھی ۔ نہ قَیدی اور نہ آزاد ۔ باقی بچا۔

37. اور وہ کہے گا اُن کے دیوتا کہاں ہیں؟وہ چٹان کہاں جِس پر اُن کا بھروسا تھا

38. جو اُن کے ذبِیحوں کی چربی کھاتےاور اُن کے تپاون کی مَے پِیتے تھے؟وُہی اُٹھ کر تُمہاری مدد کریں۔وُہی تُمہاری پناہ ہوں۔

اِستِثنا 32