14. اور لاو ی بُلند آواز سے سب اِسرائیلی آدمِیوں سے کہیں کہ۔
15. لَعنت اُس آدمی پر جو کارِیگری کی صنعت کی طرح کھودی ہُوئی یا ڈھالی ہُوئی مُورت بنا کر جو خُداوند کے نزدِیک مکرُوہ ہے اُس کو کِسی پوشِیدہ جگہ میں نصب کرےاور سب لوگ جواب دیں اور کہیں آمِین۔
16. لَعنت اُس پر جو اپنے باپ یا ماں کو حقِیر جانےاور سب لوگ کہیں آمِین۔
17. لَعنت اُس پر جو اپنے پڑوسی کی حدّ کے نِشان کوہٹائےاور سب لوگ کہیں آمِین۔