اِستِثنا 27:12-26 Urdu Bible Revised Version (URD)

12. جب تُم یَردن پار ہو جاؤ تو کوہِ گرزیم پر شمعُو ن اور لاوی اور یہُودا ہ اور اِشکار اور یُوسف اور بِنیمِین کھڑے ہوں اور لوگوں کو برکت سُنائیں۔

13. اور رُوبِن اور جد اور آشر اور زبُولُون اور دان اور نفتا لی کوہِ عیبا ل پر کھڑے ہو کر لَعنت سُنائیں۔

14. اور لاو ی بُلند آواز سے سب اِسرائیلی آدمِیوں سے کہیں کہ۔

15. لَعنت اُس آدمی پر جو کارِیگری کی صنعت کی طرح کھودی ہُوئی یا ڈھالی ہُوئی مُورت بنا کر جو خُداوند کے نزدِیک مکرُوہ ہے اُس کو کِسی پوشِیدہ جگہ میں نصب کرےاور سب لوگ جواب دیں اور کہیں آمِین۔

16. لَعنت اُس پر جو اپنے باپ یا ماں کو حقِیر جانےاور سب لوگ کہیں آمِین۔

17. لَعنت اُس پر جو اپنے پڑوسی کی حدّ کے نِشان کوہٹائےاور سب لوگ کہیں آمِین۔

18. لَعنت اُس پر جو اندھے کو راستہ سے گُمراہ کرےاور سب لوگ کہیں آمِین۔

19. لَعنت اُس پر جو پردیسی اور یتِیم اور بیوہ کےمُقدّمہ کو بِگاڑےاور سب لوگ کہیں آمِین۔

20. لَعنت اُس پر جو اپنے باپ کی بِیوی سے مُباشرتکرے کیونکہ وہ اپنے باپ کے دامن کو بےپردہ کرتا ہےاور سب لوگ کہیں آمِین۔

21. لَعنت اُس پر جو کِسی چَوپائے کے ساتھ جماعکرےاور سب لوگ کہیں آمِین۔

22. لَعنت اُس پر جو اپنی بہن سے مُباشرت کرے خواہوہ اُس کے باپ کی بیٹی ہو خواہ ماں کیاور سب لوگ کہیں آمِین۔

23. لَعنت اُس پر جو اپنی ساس سے مُباشرت کرےاور سب لوگ کہیں آمِین۔

24. لَعنت اُس پر جو اپنے ہمسایہ کو پوشِیدگی میں مارےاور سب لوگ کہیں آمِین۔

25. لَعنت اُس پر جو بے گُناہ کو قتل کرنے کے لِئےاِنعام لےاور سب لوگ کہیں آمِین۔

26. لَعنت اُس پر جو اِس شرِیعت کی باتوں پر عملکرنے کے لِئے اُن پر قائِم نہ رہےاور سب لوگ کہیں آمِین۔

اِستِثنا 27