اِستِثنا 26:17-19 Urdu Bible Revised Version (URD)

17. تُو نے آج کے دِن اِقرار کِیا ہے کہ خُداوند تیرا خُدا ہے اور تُو اُس کی راہوں پر چلے گا اور اُس کے آئِین اور فرمان اور احکام کو مانے گا اور اُس کی بات سُنے گا۔

18. اور خُداوند نے بھی آج کے دِن تُجھ کو جَیسا اُس نے وعدہ کِیا تھا اپنی خاص قَوم قرار دِیا ہے تاکہ تُو اُس کے سب حُکموں کو مانے۔

19. اور وہ سب قَوموں سے جِن کو اُس نے پَیدا کِیا ہے تعرِیف اور نام اور عِزّت میں تُجھ کو مُمتاز کرے اور تُو اُس کے کہنے کے مُطابِق خُداوند اپنے خُدا کی مُقدّس قَوم بن جائے۔

اِستِثنا 26