اِستِثنا 25:15-19 Urdu Bible Revised Version (URD)

15. تیرا باٹ پُورا اور ٹِھیک اور تیرا پَیمانہ بھی پُورا اور ٹِھیک ہو تاکہ اُس مُلک میں جِسے خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو دیتا ہے تیری عُمر دراز ہو۔

16. اِس لِئے کہ وہ سب جو اَیسے اَیسے فریب کے کام کرتے ہیں خُداوند تیرے خُدا کے نزدِیک مکرُوہ ہیں۔

17. یاد رکھنا کہ جب تُم مِصر سے نِکل کر آ رہے تھے تو راستہ میں عَمالیقِیوں نے تیرے ساتھ کیا کِیا۔

18. کیونکہ وہ راستہ میں تیرے مُقابِل آئے اور گو تُو تھکا ماندہ تھا تَو بھی اُنہوں نے اُن کو جو کمزور اور سب سے پِیچھے تھے مارا اور اُن کو خُدا کا خَوف نہ آیا۔

19. اِس لِئے جب خُداوند تیرا خُدا اُس مُلک میں جِسے خُداوند تیرا خُدا مِیراث کے طَور پر تُجھ کو قبضہ کرنے کو دیتا ہے تیرے سب دُشمنوں سے جو آس پاس ہیں تُجھ کو راحت بخشے تو تُو عمالیقِیوں کے نام و نِشان کو صفحۂِ روزگار سے مِٹا دینا ۔ تُو اِس بات کو نہ بُھولنا۔

اِستِثنا 25