اِستِثنا 25:10-15 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. تب اِسرائیلِیوں میں اُس کا نام یہ پڑ جائے گا کہ یہ اُس شخص کا گھر ہے جِس کی جُوتی اُتاری گئی تھی۔

11. جب دو شخص آپس میں لڑتے ہوں اور ایک کی بِیوی پاس جا کر اپنے شَوہر کو اُس آدمی کے ہاتھ سے چُھڑانے کے لِئے جو اُسے مارتا ہو اپنا ہاتھ بڑھائے اور اُس کی شرمگاہ کو پکڑلے۔

12. تو تُو اُس کا ہاتھ کاٹ ڈالنا اور ذرا ترس نہ کھانا۔

13. تُو اپنے تَھیلے میں طرح طرح کے چھوٹے اور بڑے باٹ نہ رکھنا۔

14. تُو اپنے گھر میں طرح طرح کے چھوٹے اور بڑے پَیمانے بھی نہ رکھنا۔

15. تیرا باٹ پُورا اور ٹِھیک اور تیرا پَیمانہ بھی پُورا اور ٹِھیک ہو تاکہ اُس مُلک میں جِسے خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو دیتا ہے تیری عُمر دراز ہو۔

اِستِثنا 25