1. لاوی کاہِنوں یعنی لاو ی کے قبِیلہ کا کوئی حِصّہ اور مِیراث اِسرا ئیل کے ساتھ نہ ہو ۔ وہ خُداوند کی آتِشِین قُربانیاں اور اُسی کی مِیراث کھایا کریں۔
2. اِس لِئے اُن کے بھائِیوں کے ساتھ اُن کو مِیراث نہ مِلے ۔ خُداوند اُن کی مِیراث ہے جَیسا اُس نے خُود اُن سے کہا ہے۔
3. اور جو لوگ گائے بَیل یا بھیڑ یا بکری کی قُربانی گُذرانتے ہیں اُن کی طرف سے کاہِنوں کا یہ حق ہو گا کہ وہ کاہِن کو شانہ اور کنپٹِیاں اور جھوجھ دیں۔
4. اور تُو اپنے اناج اور مَے اور تیل کے پہلے پَھل میں سے اور اپنی بھیڑوں کے بال میں سے جو پہلی دفعہ کُترے جائیں اُسے دینا۔