1. اُس وقت خُداوند نے مُجھ سے کہا کہ پہلی لَوحوں کی مانِند پتّھر کی دو اَور لَوحیں تراش لے اور میرے پاس پہاڑ پر آ جا اور ایک چوبی صندُوق بھی بنا لے۔
2. اور جو باتیں پہلی لَوحوں پر جِن کو تُو نے توڑ ڈالا لِکھی تِھیں وُہی مَیں اِن لَوحوں پر بھی لِکھ دُوں گا ۔ پِھر تُو اِن کو اُس صندُوق میں دھر دینا۔
3. سو مَیں نے کِیکر کی لکڑی کا ایک صندُوق بنایا اور پہلی لَوحوں کی مانِند پتّھر کی دو لَوحیں تراش لِیں اور اُن دونوں لَوحوں کو اپنے ہاتھ میں لِئے ہُوئے پہاڑ پر چڑھ گیا۔
4. اور جو دس حُکم خُداوند نے مجمع کے دِن پہاڑ پر آگ کے بِیچ میں سے تُم کو دِئے تھے اُن ہی کو پہلی تحرِیر کے مُطابِق اُس نے اِن لَوحوں پر لِکھ دِیا ۔ پِھراِن کو خُداوند نے میرے سپُرد کِیا۔
5. تب مَیں پہاڑ سے لَوٹ کر نِیچے آیا اور اِن لَوحوں کو اُس صندُوق میں جو مَیں نے بنایا تھا دھر دِیا اور خُداوند کے حُکم کے مُطابِق جو اُس نے مُجھے دِیا تھا وہ وہِیں رکھی ہُوئی ہیں۔
6. (پِھر بنی اِسرائیل بیروتِ بنی یَعَقان سے روانہ ہو کر موسیر ہ میں آئے ۔ وہِیں ہارُون نے رِحلت کی اور دفن بھی ہُؤا اور اُس کا بیٹا الِیعز ر کہانت کے مَنصب پر مُقرّر ہو کر اُس کی جگہ خِدمت کرنے لگا۔