اَعمال 9:3-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. جب وہ سفر کرتے کرتے دمِشق کے نزدِیک پُہنچا تو اَیسا ہُؤا کہ یکایک آسمان سے ایک نُور اُس کے گِرداگِرد آ چمکا۔

4. اور وہ زمِین پر گِر پڑا اور یہ آواز سُنی کہ اَے ساؤُل اَے ساؤُ ل! تُو مُجھے کیوں ستاتا ہے؟۔

5. اُس نے پُوچھا اَے خُداوند! تُو کَون ہے؟اُس نے کہا مَیں یِسُو ع ہُوں جِسے تُو ستاتا ہے۔

6. مگر اُٹھ شہر میں جا اور جو تُجھے کرنا چاہئے وہ تُجھ سے کہا جائے گا۔

7. جو آدمی اُس کے ہمراہ تھے وہ خاموش کھڑے رہ گئے کیونکہ آواز تو سُنتے تھے مگر کِسی کو دیکھتے نہ تھے۔

8. اور ساؤُل زمِین پر سے اُٹھا لیکن جب آنکھیں کھولِیں تو اُس کو کُچھ نہ دِکھائی دِیا اور لوگ اُس کا ہاتھ پکڑ کر دمِشق میں لے گئے۔

9. اور وہ تِین دِن تک نہ دیکھ سکا اور نہ اُس نے کھایا نہ پِیا۔

10. دمِشق میں حننیا ہ نام ایک شاگِرد تھا ۔ اُس سے خُداوند نے رویا میں کہا کہ اَے حننیا ہ! اُس نے کہااَے خُداوند مَیں حاضِر ہُوں!۔

اَعمال 9