اَعمال 9:29-37 Urdu Bible Revised Version (URD)

29. اور دِلیری کے ساتھ خُداوند کے نام کی مُنادی کرتا تھا اور یُونانی مائِل یہُودِیوں کے ساتھ گُفتگُو اور بحث بھی کرتا تھا مگر وہ اُسے مار ڈالنے کے درپَے تھے۔

30. اور بھائِیوں کو جب یہ معلُوم ہُؤا تو اُسے قَیصر یہ میں لے گئے اور تَرسُس کو روانہ کر دِیا۔

31. پس تمام یہُودیہ اور گلِیل اور سامریہ میں کلِیسیا کو چَین ہو گیا اور اُس کی ترقّی ہوتی گئی اور وہ خُداوند کے خَوف اور رُوحُ القُدس کی تسلّی پر چلتی اور بڑھتی جاتی تھی۔

32. اور اَیسا ہُؤا کہ پطر س ہر جگہ پِھرتا ہُؤا اُن مُقدّسوں کے پاس بھی پُہنچا جو لُدّہ میں رہتے تھے۔

33. وہاں اَینیاس نام ایک مفلُوج کو پایا جو آٹھ برس سے چارپائی پر پڑا تھا۔

34. پطر س نے اُس سے کہا اَے اَینیا س یِسُو ع مسِیح تُجھے شِفا دیتا ہے ۔ اُٹھ آپ اپنا بِستر بِچھا ۔ وہ فوراً اُٹھ کھڑا ہُؤا۔

35. تب لُدّہ اور شارُون کے سب رہنے والے اُسے دیکھ کر خُداوند کی طرف رجُوع لائے۔

36. اور یافا میں ایک شاگِرد تھی تبِیتا نام جِس کا تَرجُمہ ہرنی ہے وہ بُہت ہی نیک کام اور خَیرات کِیا کرتی تھی۔

37. اُنہی دِنوں میں اَیسا ہُؤا کہ وہ بِیمار ہو کر مَر گئی اور اُسے نہلا کر بالاخانہ میں رکھ دِیا۔

اَعمال 9