اَعمال 8:36-40 Urdu Bible Revised Version (URD)

36. اور راہ میں چلتے چلتے کِسی پانی کی جگہ پر پُہنچے ۔ خوجہ نے کہا دیکھ پانی مَوجُود ہے ۔ اب مُجھے بپتِسمہ لینے سے کَون سی چِیز روکتی ہے؟۔

37. ]پس فِلِپُّس نے کہا کہ اگر تُو دِل و جان سے اِیمان لائے تو بپتِسمہ لے سکتا ہے ۔ اُس نے جواب میں کہا مَیں اِیمان لاتا ہُوں کہ یِسُو ع مسِیح خُدا کا بیٹا ہے۔[

38. پس اُس نے رتھ کو کھڑا کرنے کا حُکم دِیا اور فِلِپُّس اور خوجہ دونوں پانی میں اُتر پڑے اور اُس نے اُس کو بپتِسمہ دِیا۔

39. جب وہ پانی میں سے نِکل کر اُوپر آئے تو خُداوند کا رُوح فِلِپُّس کو اُٹھا لے گیا اور خوجہ نے اُسے پِھر نہ دیکھا کیونکہ وہ خُوشی کرتا ہُؤا اپنی راہ چلا گیا۔

40. اور فِلِپُّس اشدُود میں آ نِکلا اور قَیصر یہ میں پُہنچنے تک سب شہروں میں خُوشخبری سُناتا گیا۔

اَعمال 8