اَعمال 7:7-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. پِھر خُدا نے کہا کہ جِس قَوم کی وہ غُلامی میں رہیں گے اُس کو مَیں سزا دُوں گا اور اُس کے بعد وہ نِکل کر اِسی جگہ میری عِبادت کریں گے۔

8. اور اُس نے اُس سے خَتنہ کا عہد باندھا اور اِسی حالت میں ابرہا م سے اِضحا ق پَیدا ہُؤا اور آٹھویں دِن اُس کا خَتنہ کِیا گیا اور اِضحا ق سے یعقُو ب اور یعقُو ب سے بارہ قبِیلوں کے بزُرگ پَیدا ہُوئے۔

9. اور بزُرگوں نے حسد میں آ کر یُو سف کو بیچا کہ مِصر میں پُہنچ جائے مگر خُدا اُس کے ساتھ تھا۔

10. اور اُس کی سب مُصِیبتوں سے اُس نے اُس کو چُھڑایا اور مصِر کے بادشاہ فِرعو ن کے نزدِیک اُس کو مقبُولِیّت اور حِکمت بخشی اور اُس نے اُسے مِصر اور اپنے سارے گھر کا سردار کر دِیا۔

11. پِھر مِصر کے سارے مُلک اور کنعا ن میں کال پڑا اور بڑی مُصِیبت آئی اور ہمارے باپ دادا کو کھانا نہ مِلتا تھا۔

اَعمال 7