اَعمال 5:12-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

12. اور رسُولوں کے ہاتھوں سے بُہت سے نِشان اور عجِیب کام لوگوں میں ظاہِر ہوتے تھے ۔ اور وہ سب ایک دِل ہو کر سُلیما ن کے برآمدہ میں جمع ہُؤا کرتے تھے

13. لیکن اَوروں میں سے کِسی کو جُرأت نہ ہُوئی کہ اُن میں جا مِلے ۔ مگر لوگ اُن کی بڑائی کرتے تھے

14. اور اِیمان لانے والے مَردو عَورت خُداوند کی کلِیسیا میں اَور بھی کثرت سے آ مِلے۔

15. یہاں تک کہ لوگ بِیماروں کو سڑکوں پر لا لا کر چارپائِیوں اور کھٹولوں پر لِٹا دیتے تھے تاکہ جب پطر س آئے تو اُس کا سایہ ہی اُن میں سے کِسی پر پڑ جائے۔

16. اور یروشلِیم کی چاروں طرف کے شہروں سے بھی لوگ بِیماروں اور ناپاک رُوحوں کے ستائے ہُوؤں کو لا کر کثرت سے جمع ہوتے تھے اور وہ سب اچّھے کر دِئے جاتے تھے۔

اَعمال 5