25. جب آپس میں مُتفِق نہ ہُوئے تو پَولُس کے اِس ایک بات کے کہنے پر رُخصت ہُوئے کہ رُوحُ القُدس نے یسعیا ہ نبی کی معرفت تُمہارے باپ دادا سے خُوب کہا کہ۔
26. اِس اُمّت کے پاس جا کر کہہکہ تُم کانوں سے سُنو گے اور ہرگِز نہ سمجھو گےاور آنکھوں سے دیکھو گے اور ہرگِز معلُوم نہ کروگے۔
27. کیونکہ اِس اُمّت کے دِل پر چربی چھا گئی ہےاور وہ کانوں سے اُونچا سُنتے ہیںاور اُنہوں نے اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں۔کہِیں اَیسا نہ ہو کہ آنکھوں سے معلُوم کریںاور کانوں سے سُنیںاور دِل سے سمجھیںاور رجُوع لائیںاور مَیں اُنہیں شِفا بخشُوں۔
28. پس تُم کو معلُوم ہو کہ خُدا کی اِس نجات کا پَیغام غَیر قَوموں کے پاس بھیجا گیا ہے اور وہ اُسے سُن بھی لیں گی۔
29. ]جب اُس نے یہ کہا تو یہُودی آپس میں بُہت بحث کرتے چلے گئے[۔