اَعمال 27:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. جب جہاز پر اِطالِیہ کو ہمارا جانا ٹھہر گیا تو اُنہوں نے پَولُس اور بعض اَور قَیدِیوں کو شہنشاہی پلٹن کے ایک صُوبہ دار یُولِیُس نام کے حوالہ کِیا۔

2. اور ہم ادرمُتیُّم کے ایک جہاز پر جو آسیہ کے کنارے کی بندرگاہوں میں جانے کو تھا سوار ہو کر روانہ ہُوئے اور تِھسّلُنِیکے کا ارِسترخُس مَکِدُنی ہمارے ساتھ تھا۔

3. دُوسرے دِن صَیدا میں جہاز ٹھہرا اور یُولِیُس نے پَولُس پر مِہربانی کر کے دوستوں کے پاس جانے کی اِجازت دی تاکہ اُس کی خاطِر داری ہو۔

4. وہاں سے ہم روانہ ہُوئے اور کُپرُ س کی آڑ میں ہو کر چلے اِس لِئے کہ ہوا مُخالِف تھی۔

اَعمال 27