25. اور جب وہ راست بازی اور پرہیزگاری اور آیندہ عدالت کا بیان کر رہا تھا تو فیلِکس نے دہشت کھا کر جواب دِیا کہ اِس وقت تو جا ۔ فُرصت پا کر تُجھے پِھر بُلاؤں گا۔
26. اُسے پَولُس سے کُچھ رُوپَے مِلنے کی اُمّیدبھی تھی اِس لِئے اُسے اَور بھی بُلا بُلا کر اُس کے ساتھ گُفتگُو کِیا کرتا تھا۔
27. لیکن جب دو برس گُذر گئے تو پُرکِیُس فیستُس فیلِکس کی جگہ مُقرّر ہُؤا اور فیلِکس یہُودِیوں کو اپنا اِحسان مندکرنے کی غرض سے پَولُس کو قَید ہی میں چھوڑ گیا۔