34. بِھیڑ میں سے بعض کُچھ چِلاّئے اور بعض کُچھ ۔ پس جب ہُلّڑ کے سبب سے کُچھ حقِیقت دریافت نہ کر سکا تو حُکم دِیا کہ اُسے قلعہ میں لے جاؤ۔
35. جب سِیڑھیوں پر پُہنچا تو بِھیڑ کی زبردستی کے سبب سے سِپاہِیوں کو اُسے اُٹھا کر لے جانا پڑا۔
36. کیونکہ لوگوں کی بِھیڑ یہ چِلاّتی ہُوئی اُس کے پِیچھے پڑی کہ اُس کا کام تمام کر۔
37. ا ور جب پَولُس کو قلعہ کے اندر لے جانے کو تھے تو اُس نے پلٹن کے سردار سے کہا کیا مُجھے اِجازت ہے کہ تُجھ سے کُچھ کہُوں؟اُس نے کہا کیا تُو یُونانی جانتا ہے؟۔
38. کیا تُو وہ مِصری نہیں جو اِس سے پہلے غازِیوں میں سے چار ہزار آدمِیوں کو باغی کر کے جنگل میں لے گیا؟۔
39. پَولُس نے کہا مَیں یہُودی آدمی کِلِکیہ کے مشہُور شہر تَرسُس کا باشِندہ ہُوں ۔ مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں کہ مُجھے لوگوں سے بولنے کی اِجازت دے۔
40. جب اُس نے اُسے اِجازت دی تو پَولُس نے سِیڑھیوں پر کھڑے ہو کر لوگوں کو ہاتھ سے اِشارہ کِیا ۔ جب وہ چُپ چاپ ہو گئے تو عِبرانی زُبان میں یُوں کہنے لگا کہ۔