اَعمال 13:50-52 Urdu Bible Revised Version (URD)

50. مگر یہُودِیوں نے خُدا پرست اور عِزّت دار عَورتوں اور شہر کے رئِیسوں کو اُبھارا اور پَو لُس اور برنبا س کو ستانے پر آمادہ کر کے اُنہیں اپنی سرحدّوں سے نِکال دِیا۔

51. یہ اپنے پاؤں کی خاک اُن کے سامنے جھاڑ کر اکُنیُم کو گئے۔

52. مگر شاگِرد خُوشی اور رُوحُ القُدس سے معمُور ہوتے رہے۔

اَعمال 13