اَعمال 13:4-23 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. پس وہ رُوحُ القُدس کے بھیجے ہُوئے سِلُوکیہ کو گئے اور وہاں سے جہاز پر کُپرُ س کو چلے۔

5. اور سَلَمِیس میں پُہنچ کر یہُودِیوں کے عِبادت خانوں میں خُدا کا کلام سُنانے لگے اور یُوحنّا اُن کا خادِم تھا۔

6. اور اُس تمام ٹاپُو میں ہوتے ہُوئے پافُس تک پُہنچے ۔ وہاں اُنہیں ایک یہُودی جادُوگر اور جُھوٹا نبی بریِسُو ع نام مِلا۔

7. وہ سرِگیُس پَولُس صُوبہ دار کے ساتھ تھا جو صاحِبِ تمِیز آدمی تھا ۔ اِس نے برنباس اور ساؤُل کو بُلا کر خُدا کا کلام سُننا چاہا۔

8. مگر الِیما س جادُوگر نے (کہ یِہی اِس کے نام کا تَرجُمہ ہے) اُن کی مُخالفت کی اور صُوبہ دار کو اِیمان لانے سے روکنا چاہا۔

9. اور ساؤُل نے جِس کا نام پَولُس بھی ہے رُوحُ القُدس سے بھر کر اُس پر غَور سے نظر کی۔

10. اور کہا کہ اَے اِبلِیس کے فرزند! تُو جو تمام مکّاری اور شرارت سے بھرا ہُؤا اور ہر طرح کی نیکی کا دُشمن ہے کیا خُداوند کی سِیدھی راہوں کو بِگاڑنے سے باز نہ آئے گا؟۔

11. اب دیکھ تُجھ پر خُداوند کا غضب ہے اور تُو اندھا ہو کر کُچھ مُدّت تک سُورج کو نہ دیکھے گااُسی دَم کُہر اور اندھیرا اُس پر چھا گیا اور وہ ڈُھونڈتا پِھرا کہ کوئی اُس کا ہاتھ پکڑ کر لے چلے۔

12. تب صُوبہ دار یہ ماجرا دیکھ کر اور خُداوند کی تعلِیم سے حَیران ہو کر اِیمان لے آیا۔

13. پِھر پَولُس اور اُس کے ساتھی پافُس سے جہاز پر روانہ ہو کر پمفِیلیہ کے پِر گہ میں آئے اور ےُوحنّا اُن سے جُدا ہو کر یروشلِیم کو واپس چلا گیا۔

14. اور وہ پِر گہ سے چل کر پِسِد یہ کے انطا کِیہ میں پُہنچے اور سبت کے دِن عِبادت خانہ میں جا بَیٹھے۔

15. پِھر تَورَیت اور نبِیوں کی کِتاب کے پڑھنے کے بعد عِبادت خانہ کے سرداروں نے اُنہیں کہلا بھیجا کہ اَے بھائِیو! اگرلوگوں کی نصِیحت کے واسطے تُمہارے دِل میں کوئی بات ہو تو بیان کرو۔

16. پس پَولُس نے کھڑے ہو کر اور ہاتھ سے اِشارہ کر کے کہااَے اِسرائیِلیواور اَے خُدا ترسو! سُنو۔

17. اِس اُمّت اِسرائیل کے خُدا نے ہمارے باپ دادا کو چُن لِیا اور جب یہ اُمّت مُلکِ مِصر میں پردیسِیوں کی طرح رہتی تھی اُس کو سر بُلند کِیا اور زبردست ہاتھ سے اُنہیں وہاں سے نِکال لایا۔

18. اور کوئی چالِیس برس تک بیابان میں اُن کی عادتوں کی برداشت کرتا رہا۔

19. اور کنعا ن کے مُلک میں سات قَوموں کو غارت کر کے تخمِیناً ساڑھے چار سَو برس میں اُن کا مُلک اِن کی مِیراث کر دِیا۔

20. اور اِن باتوں کے بعد سموئیل نبی کے زمانہ تک اُن میں قاضی مُقرّر کِئے۔

21. اِس کے بعد اُنہوں نے بادشاہ کے لِئے درخواست کی اور خُدا نے بِنیمِین کے قبِیلہ میں سے ایک شخص ساؤُ ل قِیس کے بیٹے کو چالِیس برس کے لِئے اُن پر مُقرّر کِیا۔

22. پِھر اُسے معزُول کر کے داؤُد کو اُن کا بادشاہ بنایا جِس کی بابت اُس نے یہ گواہی دی کہ مُجھے ایک شخص یسّی کا بیٹا داؤُد میرے دِل کے مُوافِق مِل گیا ۔ وُہی میری تمام مرضی کو پُورا کرے گا۔

23. اِسی کی نسل میں سے خُدا نے اپنے وعدہ کے مُوافِق اِسرائیل کے پاس ایک مُنجّی یعنی یِسُو ع کو بھیج دِیا۔

اَعمال 13