6. اُس پر جب مَیں نے غَور سے نظر کی تو زمِین کے چَوپائے اور جنگلی جانور اور کِیڑے مکَوڑے اور ہوا کے پرِندے دیکھے۔
7. اور یہ آواز بھی سُنی کہ اَے پطر س اُٹھ! ذبح کر اور کھا۔
8. لیکن مَیں نے کہا اَے خُداوند ہرگِز نہیں کیونکہ کبھی کوئی حرام یا ناپاک چِیز میرے مُنہ میں نہیں گئی۔
9. اِس کے جواب میں دُوسری بار آسمان سے آواز آئی کہ جِن کو خُدا نے پاک ٹھہرایا ہے تُو اُنہیں حرام نہ کہہ۔
10. تِین بار اَیسا ہی ہُؤا ۔ پِھر وہ سب چِیزیں آسمان کی طرف کھینچ لی گئِیں۔