اَعمال 11:20-24 Urdu Bible Revised Version (URD)

20. لیکن اُن میں سے چند کُپرُسی اور کُرینی تھے جو انطا کِیہ میں آ کر یُونانیِوں کو بھی خُداوند یِسُو ع کی خُوشخبری کی باتیں سُنانے لگے۔

21. اور خُداوند کا ہاتھ اُن پر تھا اور بُہت سے لوگ اِیمان لا کر خُداوند کی طرف رجُوع ہُوئے۔

22. اُن لوگوں کی خبر یروشلِیم کی کلِیسیا کے کانوں تک پُہنچی اور اُنہوں نے برنبا س کو انطاکِیہ تک بھیجا۔

23. وہ پُہنچ کر اور خُدا کا فضل دیکھ کر خُوش ہُؤا اور اُن سب کو نصِیحت کی کہ دِلی اِرادہ سے خُداوند سے لِپٹے رہو۔

24. کیونکہ وہ نیک مَرد اور رُوحُ القُدس اور اِیمان سے معمُور تھا اور بُہت سے لوگ خُداوند کی کلِیسیا میں آ مِلے۔

اَعمال 11