6. سُنو! کیونکہ مَیں لطِیف باتیں کہُوں گیاور میرے لبوں سے راستی کی باتیں نِکلیں گی ۔
7. اِس لِئے کہ میرا مُنہ سچّائی کو بیان کرے گااورمیرے ہونٹوں کو شرارت سے نفرت ہے۔
8. میرے مُنہ کی سب باتیں صداقت کی ہیں۔اُن میں کچھ ٹیڑھا تِرچھا نہیں ہے۔
9. سمجھنے والے کے لِئے وہ سب صاف ہیںاور عِلم حاصِل کرنے والوں کے لِئے راست ہیں۔
10. چاندی کو نہیں بلکہ میری تربِیّت کو قبُول کرواورکُندن سے بڑھ کرعِلم کو۔
11. کیونکہ حِکمت مرجان سے افضل ہےاور سب مرغُوب چِیزوں میں بے نظِیر۔
12. مُجھ حِکمت نے ہوشیاری کو اپنا مسکن بنایا ہےاور عِلم اورتمِیز کو پا لیتی ہُوں۔
13. خُداوند کا خَوف بدی سے عداوت ہے۔غرُور اور گھمنڈ اور بُری راہاور کج گو مُنہ سے مُجھے نفرت ہے۔
14. مشوَرت اور حِمایت میری ہیں۔فہم مَیں ہی ہُوں ۔ مُجھ میں قُدرت ہے۔
15. میری بدَولت بادشاہ سلطنت کرتےاور اُمرا اِنصاف کا فتویٰ دیتے ہیں۔
16. میری ہی بدَولت حاکِم حُکومت کرتے ہیںاور سردار یعنی دُنیا کے سب قاضی بھی۔
17. جومُجھ سے مُحبّت رکھتے ہیں مَیں اُن سے مُحبّت رکھتی ہُوںاور جو مُجھے دِل سے ڈُھونڈتے ہیں وہ مُجھے پا لیں گے۔
18. دَولت و عِزّت میرے ساتھ ہیں۔بلکہ دائمِی دَولت اور صداقت بھی۔
19. میرا پَھل سونے سے بلکہ کُندن سے بھی بِہتر ہےاور میرا حاصِل خالِص چاندی سے۔