امثال 8:20-32 Urdu Bible Revised Version (URD)

20. مَیں صداقت کی راہ پراِنصاف کے راستوں میں چلتی ہُوں۔

21. تاکہ مَیں اُن کو جو مُجھ سے مُحبّت رکھتے ہیں مالکے وارِث بناؤُںاور اُن کے خزانوں کو بھر دُوں۔

22. خُداوند نے اِنتظامِ عالَم کے شرُوع میںاپنی قدِیمی صنعتوں سے پہلے مُجھے پَیداکِیا۔

23. مَیں ازل سے یعنی اِبتدا ہی سے مُقرّر ہُوئی۔اِس سے پہلے کہ زمِین تھی۔

24. مَیں اُس وقت پَیدا ہُوئی جب گہراؤ نہ تھے۔جب پانی سے بھرے ہُوئے چشمے بھی نہ تھے ۔

25. مَیں پہاڑوں کے قائِم کِئے جانے سے پہلےاور ٹِیلوں سے پہلے خلق ہُوئی۔

26. جبکہ اُس نے ابھی نہ زمِین کو بنایا تھا نہ مَیدانوں کواور نہ زمِین کی خاک کی اِبتدا تھی ۔

27. جب اُس نے آسمان کو قائِم کِیا مَیں وہِیں تھی۔جب اُس نے سمُندر کی سطح پر دائِرہ کھینچا۔

28. جب اُس نے اُوپر افلاک کو اُستوارکِیااور گہراؤ کے سوتے مضبُوط ہو گئے۔

29. جب اُس نے سمُندر کی حدٹھہرائیتاکہ پانی اُس کے حُکم کو نہ توڑے۔جب اُس نے زمِین کی بُنیاد کے نِشان لگائے

30. اُس وقت ماہِر کارِیگر کی مانِند مَیں اُس کے پاس تھیاور مَیں ہر روز اُس کی خُوشنُودی تھیاور ہمیشہ اُس کے حضُور شادمان رہتی تھی۔

31. آبادی کے لائِق زمِین سے شادمان تھیاور میری خُوشنُودی بنی آدم کی صُحبت میں تھی ۔

32. اِس لِئے اَے بیٹو! میری سنُوکیونکہ مُبارک ہیں وہ جو میری راہوں پر چلتے ہیں ۔

امثال 8