20. مَیں صداقت کی راہ پراِنصاف کے راستوں میں چلتی ہُوں۔
21. تاکہ مَیں اُن کو جو مُجھ سے مُحبّت رکھتے ہیں مالکے وارِث بناؤُںاور اُن کے خزانوں کو بھر دُوں۔
22. خُداوند نے اِنتظامِ عالَم کے شرُوع میںاپنی قدِیمی صنعتوں سے پہلے مُجھے پَیداکِیا۔
23. مَیں ازل سے یعنی اِبتدا ہی سے مُقرّر ہُوئی۔اِس سے پہلے کہ زمِین تھی۔
24. مَیں اُس وقت پَیدا ہُوئی جب گہراؤ نہ تھے۔جب پانی سے بھرے ہُوئے چشمے بھی نہ تھے ۔