امثال 7:15-23 Urdu Bible Revised Version (URD)

15. اِسی لئے مَیں تیری مُلاقات کونِکلی کہ کِسی طرح تیرا دِیدار حاصِل کرُوں ۔ سو تُو مُجھے مِل گیا۔

16. مَیں نے اپنے پلنگ پر کامدار غالِیچے اورمِصر کے سُوت کے دھاری دار کپڑے بِچھائے ہیں۔

17. مَیں نے اپنے بِستر کومُر اورعُوداور دارچِینی سے مُعطّر کِیا ہے۔

18. آ ہم صُبح تک دِل بھر کر عِشق بازی کریں اور مُحبّت کی باتوں سے دِل بہلائیں۔

19. کیونکہ میراشَوہر گھر میں نہیں۔اُس نے دُور کا سفر کِیا ہے۔

20. وہ اپنے ساتھ روپَے کی تَھیلی لے گیاہے اور پُورے چاند کے وقت گھر آئے گا۔

21. اُس نے مِیٹھی مِیٹھی باتوں سے اُس کو پُھسلا لِیااور اپنے لبوں کی چاپلُوسی سے اُس کو بہکا لِیا۔

22. وہ فوراً اُس کے پِیچھے ہو لِیا۔جَیسے بَیل ذبح ہونے کو جاتا ہے یا بیڑیوں میں احمق سزا پانے کو۔

23. جَیسے پرِندہ جال کی طرف تیز جاتا ہے اور نہیں جانتا کہ وہ اُس کی جان کے لِئے ہے۔حتیّٰ کہ تِیر اُس کے جگر کے پار ہو جائے گا۔

امثال 7