1. اَے میرے بیٹے! میری باتوں کو مان اور میرے فرمان کو نِگاہ میں رکھ۔
2. میرے فرمان کو بجا لا اور زِندہ رہ اور میری تعلِیم کو اپنی آنکھ کی پُتلی جان۔
3. اُن کو اپنی اُنگلیوں پر باندھ لے۔اُن کو اپنے دِل کی تختی پر لِکھ لے۔
4. حِکمت سے کہہ تُو میری بِہن ہے اور فہم کو اپنا رِشتہ دار قرار دے۔
5. تاکہ وہ تُجھ کو پرائی عَورت سے بچائیں یعنی بیگانہ عَورت سے جو چاپلُوسی کی باتیں کرتی ہے۔
6. کیونکہ مَیں نے اپنے گھر کی کھِڑکی سے یعنی جھروکے میں سے باہر نِگاہ کی
7. اور مَیں نے ایک بے عقل جوان کو نادانوں کے درمِیان دیکھا۔یعنی نَوجوانوں کے درمِیان وہ مُجھے نظر آیا
8. کہ اُس عَورت کے گھر کے پاس گلی کے موڑ سے جارہا ہے اور اُس نے اُس کے گھر کا راستہ لِیا۔
9. دِن چِھپے شام کے وقت۔رات کے اندھیرے اور تارِیکی میں