امثال 6:23-35 Urdu Bible Revised Version (URD)

23. کیونکہ فرمان چراغ ہے اور تعلِیم نُوراور تربِیّت کی ملامت حیات کی راہ ہے۔

24. تاکہ تُجھ کو برُی عَورت سے بچائے یعنی بیگانہ عَورت کی زُبان کی چاپلُوسی سے۔

25. تُو اپنے دِل میں اُس کے حُسن پر عاشِق نہ ہواور وہ تُجھ کو اپنی پلکوں سے شِکار نہ کرے۔

26. کیونکہ چھنال کے سبب سے آدمی ٹُکڑے کامُحتاج ہو جاتا ہے۔ اور زانِیہ قیمتی جان کا شِکار کرتی ہے۔

27. کیا ممُکِن ہے کہ آدمی اپنے سِینہ میں آگ رکھّے اور اُس کے کپڑے نہ جلیں؟

28. یا کوئی انگاروں پر چلے اور اُس کے پاؤں نہ جُھلسیں؟

29. وہ بھی اَیسا ہے جو اپنے پڑوسی کی بِیوی کے پاس جاتاہے۔جو کوئی اُسے چُھوئے بے سزا نہ رہے گا۔

30. چور اگر بُھوک کے مارے اپنا پیٹ بھرنے کو چوری کرے تو لوگ اُسے حقِیر نہیں جانتے۔

31. پراگر وہ پکڑا جائے تو سات گُناہ بھرے گا۔اُسے اپنے گھر کا سارا مال دینا پڑے گا۔

32. جو کِسی عَورت سے زِنا کرتا ہے وہ بے عقل ہے۔ وُہی اَیسا کرتا ہے جو اپنی جان کو ہلاک کرناچاہتا ہے۔

33. وہ زخم اور ذِلّت اُٹھائے گااور اُس کی رُسوائی کبھی نہ مِٹے گی۔

34. کیونکہ غَیرت سے آدمی غضب ناک ہوتا ہے اور وہ اِنتقام کے دِن نہیں چھوڑے گا۔

35. وہ کوئی فدِیہ منظُور نہیں کرے گااور گو تُو بُہت سے اِنعام بھی دے تَو بھی وہ راضی نہ ہو گا۔

امثال 6