4. باپ نے مُجھے سِکھایا اور مُجھ سے کہامیری باتیں تیرے دِل میں رہیں۔میرے فرمان بجا لا اور زِندہ رہ۔
5. حِکمت حاصِل کر ۔ فہم حاصِل کر۔بُھولنا مت اور میرے مُنہ کی باتوں سے برگشتہ نہ ہونا۔
6. حِکمت کو ترک نہ کرنا ۔ وہ تیری حِفاظت کرے گی۔اُس سے مُحبّت رکھنا ۔ وہ تیری نِگہبان ہو گی۔
7. حِکمت افضل اصل ہے ۔ پس حِکمت حاصِل کربلکہ اپنے تمام حاصِلات سے فہم حاصِل کر۔