امثال 4:1-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے میرے بیٹو! باپ کی تربِیت پر کان لگاؤاور فہم حاصِل کرنے کے لِئے توجُّہ کرو۔

2. کیونکہ مَیں تُم کو اچھّی تلقِین کرتا ہُوں۔تُم میری تعلِیم کو ترک نہ کرنا۔

3. کیونکہ مَیں بھی اپنے باپ کا بیٹا تھااور اپنی ماں کی نِگاہ میں نازُک اور اکیلا لاڈلا۔

4. باپ نے مُجھے سِکھایا اور مُجھ سے کہامیری باتیں تیرے دِل میں رہیں۔میرے فرمان بجا لا اور زِندہ رہ۔

5. حِکمت حاصِل کر ۔ فہم حاصِل کر۔بُھولنا مت اور میرے مُنہ کی باتوں سے برگشتہ نہ ہونا۔

6. حِکمت کو ترک نہ کرنا ۔ وہ تیری حِفاظت کرے گی۔اُس سے مُحبّت رکھنا ۔ وہ تیری نِگہبان ہو گی۔

7. حِکمت افضل اصل ہے ۔ پس حِکمت حاصِل کربلکہ اپنے تمام حاصِلات سے فہم حاصِل کر۔

امثال 4