امثال 28:4-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. شرِیعت کو ترک کرنے والے شرِیروں کی تعرِیف کرتے ہیں لیکن شرِیعت پر عمل کرنے والے اُن کا مُقابلہ کرتے ہیں۔

5. شرِیر عدل سے آگاہ نہیں لیکن خُداوند کے طالِب سب کُچھ سمجھتے ہیں ۔

6. راست رَو مِسکِین کج رَو دَولت مند سے بِہتر ہے ۔

7. تعلِیم پر عمل کرنے والا دانا بیٹاہے لیکن مُسرِفوں کا ہمنشِین اپنے باپ کو رُسوا کرتا ہے۔

8. جو ناجائِزسُود اور نفع سے اپنی دَولت بڑھاتا ہے وہ مِسکِینوں پر رحم کرنے والے کے لِئے جمع کرتا ہے۔

9. جو کان پھیر لیتا ہے کہ شرِیعت کو نہ سُنے اُس کی دُعا بھی نفرت انگیز ہے۔

10. جو کوئی صادِق کو گُمراہ کرتا ہے تاکہ وہ بُری راہ پر چلے وہ اپنے گڑھے میں آپ ہی گِرے گا لیکن کامِل لوگ اچھّی چِیزوں کے وارِث ہوں گے۔

امثال 28