1. کل کی بابت گھمنڈ نہ کرکیونکہ تُو نہیں جانتا کہ ایک ہی دِن میں کیا ہو گا۔
2. غَیرتیری سِتایش کرے نہ کہ تیرا ہی مُنہ۔بیگانہ کرے نہ کہ تیرے ہی لب۔
3. پتھّر بھاری ہے اور ریت وزن دار ہے لیکن احمق کاجُھنجھلانا اِن دونوں سے گِران تر ہے۔
4. غضب سخت بے رحمی اور قہر سَیلاب ہے لیکن حسد کے سامنے کَون کھڑا رہ سکتا ہے؟