3. آسمان کی اُونچائی اور زمِین کی گہرائی اور بادشاہوں کے دِل کی اِنتہا نہیں مِلتی۔
4. چاندی کی مَیل دُور کرنے سے سُنار کے لِئے برتن بن جاتا ہے۔
5. شرِیروں کو بادشاہ کے حضُور سے دُور کرنے سے اُس کا تخت صداقت پر قائِم ہو جائے گا۔
6. بادشاہ کے حضُور اپنی بڑائی نہ کرنا اور بڑے آدمِیوں کی جگہ کھڑا نہ ہونا
7. کیونکہ یہ بِہتر ہے کہ حاکِم کے رُوبرُ و جِس کو تیری آنکھوں نے دیکھا ہے تُجھ سے کہا جائے آگے بڑھ کربَیٹھ نہ کہ تُو پِیچھے ہٹا دِیا جائے۔
8. جھگڑا کرنے میں جلدی نہ کر۔آخِرکار جب تیرا ہمسایہ تُجھ کو ذلِیل کرے تب تُو کیا کرے گا؟
9. تُو ہمسایہ کے ساتھ اپنے دعویٰ کا چرچا کرلیکن کِسی دُوسرے کا راز فاش نہ کر۔
10. مبادا جو کوئی اُسے سُنے تُجھے رُسوا کرے اور تیری بدنامی ہوتی رہے۔
11. بامَوقع باتیں رُوپہلی ٹوکریوں میں سونے کے سیب ہیں۔
12. دانا ملامت کرنے والے کی بات سُننے والے کے کان میں سونے کی بالی اور کُندن کا زیور ہے۔