امثال 25:1-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. یہ بھی سُلیما ن کی امثال ہیں جِن کی شاہِ یہُودا ہ حِزقیاہ کے لوگوں نے نقل کی تھی:-

2. خُدا کا جلال رازداری میں ہے لیکن بادشاہوں کا جلال مُعاملات کی تفتِیش میں۔

3. آسمان کی اُونچائی اور زمِین کی گہرائی اور بادشاہوں کے دِل کی اِنتہا نہیں مِلتی۔

4. چاندی کی مَیل دُور کرنے سے سُنار کے لِئے برتن بن جاتا ہے۔

5. شرِیروں کو بادشاہ کے حضُور سے دُور کرنے سے اُس کا تخت صداقت پر قائِم ہو جائے گا۔

6. بادشاہ کے حضُور اپنی بڑائی نہ کرنا اور بڑے آدمِیوں کی جگہ کھڑا نہ ہونا

7. کیونکہ یہ بِہتر ہے کہ حاکِم کے رُوبرُ و جِس کو تیری آنکھوں نے دیکھا ہے تُجھ سے کہا جائے آگے بڑھ کربَیٹھ نہ کہ تُو پِیچھے ہٹا دِیا جائے۔

8. جھگڑا کرنے میں جلدی نہ کر۔آخِرکار جب تیرا ہمسایہ تُجھ کو ذلِیل کرے تب تُو کیا کرے گا؟

9. تُو ہمسایہ کے ساتھ اپنے دعویٰ کا چرچا کرلیکن کِسی دُوسرے کا راز فاش نہ کر۔

10. مبادا جو کوئی اُسے سُنے تُجھے رُسوا کرے اور تیری بدنامی ہوتی رہے۔

امثال 25