14. حِکمت بھی تیری جان کے لِئے اَیسی ہی ہو گی۔اگر وہ تُجھے مِل جائے تو تیرے لِئے اجر ہو گااور تیری آس نہیں ٹُوٹے گی۔
15. اَے شریرتُو صادِق کے گھر کی گھات میں نہ بَیٹھنا۔ اُس کی آرام گاہ کو غارت نہ کرنا۔
16. کیونکہ صادِق سات بار گِرتا ہے اور پِھر اُٹھ کھڑا ہوتا ہے لیکن شرِیر بلا میں گِر کر پڑا ہی رہتا ہے۔
17. جب تیرا دُشمن گِر پڑے تو خُوشی نہ کرنااور جب وہ پچھاڑ کھائے تو دِل شاد نہ ہونا
18. مبادا خُداوند اِسے دیکھ کر ناراض ہواور اپنا قہر اُس پر سے اُٹھا لے۔
19. تُو بدکرداروں کے سبب سے بیزار نہ ہواور شرِیروں پر رشک نہ کر۔
20. کیونکہ بدکردار کے لِئے کُچھ اجر نہیں۔ شرِیروں کا چراغ بُجھا دِیا جائے گا۔