1. تُو شرِیروں پر رشک نہ کرنااور اُن کی صُحبت کی خواہش نہ رکھنا
2. کیونکہ اُن کے دِل ظُلم کی فِکر کرتے ہیں اور اُن کے لب شرارت کا چرچا۔
3. حِکمت سے گھر تعمِیر کِیا جاتا ہے اور فہم سے اُس کو قِیام ہوتا ہے۔
4. اورعِلم کے وسِیلہ سے کوٹھریاں نفِیس و لطِیف مال سے معمُور کی جاتی ہیں۔