7. کیونکہ جَیسے اُس کے دِل کے اندیشے ہیں وہ وَیسا ہی ہے۔وہ تُجھ سے کہتا ہے کھا اور پی لیکن اُس کا دِل تیری طرف نہیں۔
8. جو نوالہ تُو نے کھایا ہے تُو اُسے اُگل دے گااور تیری مِیٹھی باتیں بے سُود ہوں گی۔
9. اپنی باتیں احمق کو نہ سُناکیونکہ وہ تیرے دانائی کے کلام کی تحِقیر کرے گا ۔
10. قدِیم حُدُود کو نہ سرکااور یتیِموں کے کھیتوں میں دخل نہ کر۔
11. کیونکہ اُن کا رہائی بخشنے والا زبردست ہے۔وہ خُود ہی تیرے خِلاف اُن کی وکالت کرے گا۔
12. تربِیّت پر دِل لگااور عِلم کی باتیں سُن۔
13. لڑکے سے تادِیب کو دریغ نہ کر۔اگر تُو اُسے چھڑی سے مارے گا تو وہ مَر نہ جائے گا۔
14. تُو اُسے چھڑی سے مارے گااور اُس کی جان کو پاتال سے بچائے گا۔
15. اَے میرے بیٹے! اگرتُو دانا دِل ہے تو میرا دِل ۔ ہاں میرا دِل خُوش ہو گا۔
16. اور جب تیرے لبوں سے سچّی باتیں نِکلیں گی تو میرا دِل شادمان ہو گا۔
17. تیرا دِل گُنہگاروں پر رشک نہ کرے بلکہ تُو دِن بھر خُداوند سے ڈرتا رہ۔