امثال 23:1-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. جب تُو حاکِم کے ساتھ کھانے بَیٹھے تو خُوب غَور کر کہ تیرے سامنے کَون ہے۔

2. اگر تُو کھاؤُ ہے تو اپنے گلے پر چُھری رکھ دے۔

3. اُس کے مزہ دار کھانوں کی تمنّا نہ کر کیونکہ وہ دغابازی کا کھانا ہے۔

4. مال دار ہونے کے لِئے پریشان نہ ہو۔اپنی اِس دانِش مندی سے باز آ۔

5. کیاتُو اُس چِیز پر آنکھ لگائے گا جو ہے ہی نہیں؟کیونکہ دَولت یقِیناً عُقاب کی طرح پر لگا کرآسمان کی طرف اُڑ جاتی ہے۔

6. تُو تنگ چشم کی روٹی نہ کھااور اُس کے مزہ دار کھانوں کی تمنّا نہ کر

7. کیونکہ جَیسے اُس کے دِل کے اندیشے ہیں وہ وَیسا ہی ہے۔وہ تُجھ سے کہتا ہے کھا اور پی لیکن اُس کا دِل تیری طرف نہیں۔

8. جو نوالہ تُو نے کھایا ہے تُو اُسے اُگل دے گااور تیری مِیٹھی باتیں بے سُود ہوں گی۔

9. اپنی باتیں احمق کو نہ سُناکیونکہ وہ تیرے دانائی کے کلام کی تحِقیر کرے گا ۔

10. قدِیم حُدُود کو نہ سرکااور یتیِموں کے کھیتوں میں دخل نہ کر۔

امثال 23