امثال 22:1-8 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. نیک نام بے قیاس خزانہ سے اور اِحسان سونے چاندی سے بِہتر ہے۔

2. امِیرو غرِیب ایک دُوسرے سے مِلتے ہیں۔اُن سب کا خالِق خُداوند ہی ہے۔

3. ہوشیار بلا کو دیکھ کرچِھپ جاتا ہے لیکن نادان بڑھے چلے جاتے اورنُقصان اُٹھاتے ہیں۔

4. دَولت اورعِزّت و حیات خُداوند کے خَوف اور فروتنی کا اجر ہیں۔

5. کج رَوکی راہ میں کانٹے اور پھندے ہیں جو اپنی جان کی نِگہبانی کرتا ہے اُن سے دُور رہے گا۔

6. لڑکے کی اُس راہ میں تربِیّت کرجِس پر اُسے جانا ہے۔و ہ بُوڑھا ہو کر بھی اُس سے نہیں مُڑے گا۔

7. مال دار مِسکِین پر حُکمران ہوتا ہے اور قرض لینے والا قرض دینے والے کانَوکر ہے۔

8. جو بدی بوتا ہے مُصیِبت کاٹے گااور اُس کے قہر کی لاٹھی ٹُوٹ جائے گی۔

امثال 22