امثال 21:5-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

5. مِحنتی کی تدبِیریں یقِینا فراوانی کا باعِث ہیں لیکن ہر ایک جلدباز کا انجام مُحتاجی ہے۔

6. دروغ گوئی سے خزانے حاصِل کرنا بے ٹھکانا بُخارات کی مانِند ہے اور اُن کے طالِب مَوت کے طالِب ہیں۔

7. شرِیروں کا ظُلم اُن کو اُڑا لے جائے گاکیونکہ اُنہوں نے اِنصاف کرنے سے اِنکارکِیا ہے۔

8. گُناہ آلُودہ آدمی کی راہ بُہت ٹیڑھی ہے پر جو پاک ہے اُس کا کام ٹِھیک ہے۔

9. گھر کی چھت پر ایک کونے میں رہنا جھگڑالُوبِیوی کے ساتھ کُشادہ گھر میں رہنے سے بِہتر ہے۔

10. شرِیر کی جان بُرائی کی مُشتاق ہے۔اُس کا ہمسایہ اُس کی نِگاہ میں مقبُول نہیں ہوتا۔

امثال 21